Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

118
اصولوں کا نیا رنگ بھرا ان میں چند ایک یہ ہیں: 1. حاکمیتِ خداوندی: آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا کہ حاکم و محکوم کی تفریق غلط ہے۔ حاکم صرف اللہ کی ذات ہے اور انسان اس کا انتظامی نائب ہے۔ لہٰذا کسی انسان کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے انسانوں کو محکوم بنا کر اپنا بندہ بنائے وہ مالک نہیں منتظم ہے۔ اسے خود بھی معصیتِ خداوندی سے اجتناب کرنا چاہئے اور دوسروں کو بھی معصیتِ الٰہی میں اپنی اطاعت نہیں کرانی چاہئے۔ کتاب و سنت میں اس کی وضاحت یوں کی گئی ہے: 1. اِنِ الْحُکْمُ اِلّا لِلہ (يوسف: ۶۷) حکم صرف اللہ کا ہے۔ 2. مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِيْ الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ (آلِ عمران: ۲۶) ملك كا مالك، تو جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ملک لے لیتا ہے۔ 3. قُلْ مَنْ بِيَدِه مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ (المومنون: ۸۸) کہہ کون ہے جس کے ہات میں ہر چیز کی حکومت ہے۔ 4. فَسُبْحٰنَ الَّذِيْ بِيَدِه مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ (يٰسين: ۸۳) سو پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی حکومت ہے۔ 5. فَالْحُكْمُ لِلهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيْرِ (الانعام: ۶۲) پس اللہ تعالیٰ کے لئے (جو) بلند (اور) بڑا (ہے) 6. اَلَا لَهُ الْحُكْمُ (المومن: ۱۲) سن لو کہ حکم اسی کا ہے۔ احادیث: 1.  لا طاعةَ لمخلوقٍ في معصيةِ الخالقِ (مشكوٰة۔ كتاب الامارة۔ فصل ثانی ص ۲۳۱) خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں۔ 2. قال رسول الله ﷺ ما من أمتي ولي عن أمر الناس شيئًا لم يحفظھم بما حفظ به نفسه وأھله إلا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ میری امت میں کا جو شخص لوگوں کے معاملات میں سے کسی امر کا والی بنا پھر اس نے لوگوں کو ان امور سے نہ بچایا جن سے اپنے آپ کو حفاظت کرتا
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter