Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

117
  مَالِکَ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ‘‘قُلْتُ اِنِّيْ اُمْسِکُ سَہميَ الَّذِیْ بِخَیْبَرَ[1] عرض کیا کہ خیبر کی زمین میں جو میرا حصہ ہے وہ میں نے بچا لیا ہے۔ ان اصلاحات کے ساتھ ساتھ قرضِ حسنہ اور ہمدردی و ایثار کے اصول عملی طور پر جاری کیے۔ جس سے معاشی طور پر خود کفیل ہو گیا۔ بلکہ ہر شخص عزتِ نفس کا پاس کرنے لگا۔ لوگ اپنے اپنے حقوق کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے لگے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ معاشی میدان میں بد دیانتی، رشوت، لوٹ کھسوٹ اور فریب دہی کی لعنتیں ختم ہو گئیں اسی طرح معاشی جدوجہد کو خالص اخلاقی بنیادوں پر استوار کیا تاکہ کوئی انسان خود غرضی کا شکار ہو کر ابنائے جنس پر ظلم نہ کرے۔ سیاسی زندگی: تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ انسان نے سب سے زیادہ ظلم اس وقت کیا ہے جب اسے سیاسی اقتدار ملا ہے۔ سیاسی اقتدار کے شر سے انسانوں کو تو متأثر ہونا ہی ہوتا ہے۔ زمین، فضا، حیوانات، نباتات اور جمادات تک بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ایک انسان جب دوسرے انسان کا گلا کاٹتا ہے فصلیں تباہ کرتا ہے۔ پانی میں زہر ملاتا ہے۔ زمین کو تہہ و بالا کرتا ہے اور فضا کو مکدّر کرتا ہے تو پوری کائنات اس سے پناہ مانگتی ہے۔ انسان کی مذہبی خدائی بھی بڑی خطرنکا ہے۔ لیکن اس سے کہیں زیادہ خطرناک انسان کی سیاسی خدائی ہے۔ انسانیت کے سیاسی خداؤں کی فہرست بڑی طویل اور دلچسپ ہے لیکن ایک پہلو ان سب میں مشترک ہے کہ وہ اپنی ذات کے تحفظ میں ہر ظلم، ہر زیادتی اور ہر خرابی کو صحیح سمجھتا ہے۔ عام انسان ان کے بندھنوں میں جکڑے ہوتے ہیں۔ مظلوم انسانوں کا وجود ان کی نظرِ التفات کا مرہونِ منت ہوتا ہے۔ حاکم و محکوم کی اس تقسیم نے ظلم و جور کے وہ کارنامے دکھائے ہیں کہ آدمی اس کا تصور نہیں کر سکتا۔ معاہدات، بد دیانتی، کمزوروں پردراز دستی اور صلح و امن کی خلاف ورزی کی داستان اتنی ہی طویل ہے جتنی انسان کی تاریخ۔ انسان نے سیاسی استحکام و تسلط کی جتنی صورتیں تصنیف کی ہیں۔ ظلم و جور کو بڑھانے والی ہی ثابت ہوئی ہیں۔ عام انسانیت کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔ رحمۃً للّعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پہلو پر بھی توجہ فرمائی اور اصلاح و انقلاب سے اسے نیا رنگ دیا۔ انبیاء میں غالباً آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک تنہا شخصیت ہیں۔ جنہوں نے سیاسی انصاف و استحکام میں نمایاں کام سر انجام دیئے۔ موسیٰ علیہ السلام ، داؤد علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام کی شخصیتیں بے شک اہم ہیں لیکن ان کا کام بھی اس نہج اور اس سطح کا نہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاسی زندگی میں
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter