Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

102
1. اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُراٰن وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا [1] کیا پھر قرآن میں تدبّر نہیں کتے اور اگر یہ غیر اللہ کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت اختلاف پاتے۔ 2. اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰي قُلُوْبٍ اَقْفَالُھَا [2] تو کیا قرآن پر غور نہیں کرتے، یا دلوں پر ان کے تالے لگے ہوئے ہیں۔ 3. یَتَفَکَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السِّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحَنٰكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ[3] آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں فکر کرتے رہتے ہیں، ہمارے رب نے تو اسے بے فائدہ پیدا نہیں کیا۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ 4. وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَھَنَّمَ كَثِيْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ لَھُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَھُوْنَ بِھَا وَلَھُمْ اَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِھَا وَلَھُمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِھَا اُوْلٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اَضَلٌّط اُوْلٰٓئِكَ ھُمُ الْغَافِلُوْنَ [4] اور یقیناً ہم نے بہت سے جنوں اور انسانوں کو دوزخ کے لئے پیدا کیا ہے۔ ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں۔ وہ چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ زیادہ (گمراہ) یہی بے خبر ہیں۔ ان آیات میں تفکر و تدبر کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مومن کی صفتِ تفکر اور کافر کی محرومی کو واضح کیا گیا ہے۔ معجزات کے جواب میں بڑاصاف انداز ہے کہ معجزہ پیام ہے، طرزِ عمل او زندگی ہے تم یوں ہی بھٹک رہے ہو۔ 1. وَقَالُوْا لَوْ لَا: نُزِّلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّه قُلْ اِنَّمَا الْاٰيَاتُ عِنْدَ اللهِ وَاِنَّمَا اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ [5] اور كهتے ہيں اس پر اپنے رب كی طرف سے نشان كيوں نہ اتارے گئے، کہ نشان صرف الله كے پاس ہيں اور ميں صرف کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter