Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

101
دیا تھا۔ کہیں کہیں روشنی کی کرن دکھائی دیتی تھی لیکن وہ بھی اتنی مدھم کہ اس سے رہنمائی کا کام نہیں لیا جا سکتا تھا۔ مذہبی، معاشرتی، معاشی اور سیاسی لحاظ سے دھاندلی کا بازار گرم تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رحیمانہ طرزِ عمل سے ایک عظیم انقلاب بپا کیا اور انسان کو اس کے حقیقی مقام سے روشناس کرایا۔ صفت رحمت کی رحمۃٌ للّعالمینی کا ظہور پوری انسانی زندگی کو محیط کرتا ہے۔ لیکن ہم سہولت کے لئے انسانی زندگی کو چار بڑے حصوں میں تقسیم کرتے ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ ان حصوں میں آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کے کیا اثرات مرتب ہوئے۔ یہ چار حصے صرف تعارف کے لئے ہیں ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی ایک جگہ محدود کرنا درست نہیں۔ وہ چار حصے یہ ہیں: 1. مذہبی 2. معاشرتی 3. معاشی 4. سیاسی مذہبی زندگی: مذہبی زندگی سے وہ امور مراد ہیں جو عبودیت اور پرستش سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسانی زندگی کا وہ حصہ جس قدر اہم تھا اسی قدر مجروح تھا۔ شرک اور مذہبی جاگیر داری نے خود ساختہ شریعت کے ذریعے عوام کو مفلوج کر رکھا تھا۔ عقل و فکر کے استعمال پر قدغنیں تھیں۔ انسانی ذہن خرقِ عادت کی بازی گری سے آگے نہیں جا سکتا تھا۔ مذہبی خداؤں نے حلال و حرام کے لئے اپنے پیمانوں سے انسانی زندگی کو بوجھل بنا دیا تھا۔ جہاں کہیں پیغام ربّانی کی روشنی تھی اسے دو راز کار تاویلات اور تحریفات سے تاریک تر کر دیا گیا تھا۔ انسان اسی تاریک ماحول میں آنکھ کھولتا اور تاریکی کے انہی دبیز پردوں کے اندر ابدی نیند سو جاتا۔ رحمتِ نبوی نے انسان کو اس تاریکی سے نجات دلانے کی سعی فرمائی۔ اس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ ذیل امور اختیار فرمائے۔ 1. دعوتِ فکر و تدبیر 2. مذہبی خداؤں کی نفی 3. خود ساختہ قوانین کی تردید معجزات اور خرقِ عادات کے عادی انسان کو پہلی مرتبہ یہ بات سمجھائی کہ پختہ کردار اور درست سیرت سب سے بڑا معجزہ ہے۔ عقل و فکر کی قوتوں سے کام لے کر خود کو، اور خالقِ کائنات کی حکمتوں کو سمجھنا ہی سب سے بڑا کام ہے۔ قرآنِ پاک میں اس پہلو پر بڑے بلیغ انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ مثلاً
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter