Maktaba Wahhabi

57 - 265
’’بارش‘‘ اور جس کا وعدہ کیاجاتاہے اس سے مراد ’’جنت‘‘ ہے۔‘‘[1] صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ جنت ساتویں آسمان پر عرش کے نیچے ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ فإذا سَأَلْتُمُ اللّٰہَ، فاسْأَلُوهُ الفِرْدَوْسَ، فإنَّه أوْسَطُ الجَنَّةِ وأَعْلى الجَنَّةِ ، فَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ، ومِنْهُ تَفَجَّرُ أنْهارُ الجَنَّةِ ‘‘[2] جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگو، کیونکہ وہ جنت کا درمیانی حصہ ہے اور جنت کا سب سے اونچا حصہ ہے، اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، نیز جنت کی نہریں اسی سے پھوٹتی ہیں ۔
Flag Counter