Maktaba Wahhabi

50 - 265
بیشک متقی حضرات جنتوں اور نہروں میں ہوں گے۔ راستی اور عزت کی بیٹھک میں ‘ قدرت والے بادشاہ کے پاس۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے جنت کو مقعد صدق اس لئے کہاہے کہ جنت میں اچھی رہائش کی تمام چاہتیں فراہم ہوں گی، جیسا کہ مکمل پائیدار محبت کو ’’مودۃ صادقۃ‘‘ سچی محبت کہا جاتا ہے۔[1] ۲- جہنم کے نام: (الف) النار (آگ): باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾[2] جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ جہنمی ہیں ایسے لوگ اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔
Flag Counter