Maktaba Wahhabi

148 - 265
۲- جہنمیوں کا لباس: اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنمیوں - اللہ ہمیں اس سے پناہ عطافرمائے- کا لباس بیان فرمایا ہے، وہ یہ ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ هَـٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ﴿١٩﴾ يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ ﴾[1] یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے والے ہیں ، پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے‘ اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا۔ جس سے ان کے پیٹ کی سب چیزیں اور کھالیں گلا دی جائیں گی۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ ﴿٤٩﴾
Flag Counter