Maktaba Wahhabi

183 - 265
اٹھارہواں مبحث: جنتیوں کے محل اور جہنمیوں کی رہائش گاہیں : ۱-جنتیوں کے محل‘ خیمے اور بالاخانے: (الف) بالاخانے، محلات اور پاکیزہ رہائش گاہیں : اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ لَـٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللّٰہِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللّٰہُ الْمِيعَادَ ﴾[1] ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالاخانے ہیں ‘ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
Flag Counter