Maktaba Wahhabi

176 - 265
بعدکون کون سی بدعتیں ایجاد کر لی تھیں ‘‘ تو میں کہوں گا:ایسے لوگوں کومجھ سے دور ہٹاؤ جنھوں نے میرے بعد میرے دین میں تبدیلیاں کرلی تھیں ۔ عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں :’’سحقاً‘‘کے معنیٰ دوری کے ہیں ۔ ۲- جہنمیوں کا پینا:(اللہ ہمیں اس سے پناہ عطا فرمائے) (الف) الحمیم: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ ﴾[1] انہیں (جہنمیوں کو) انتہائی گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔ حمیـــم:یعنی ناقابل برداشت سخت گرم پانی ہوگا، جو ان کے پیٹ کی آنتوں اور اس میں جو کچھ ہوگا تمام چیزوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔[2]
Flag Counter