Maktaba Wahhabi

267 - 265
جن و انس کو جنت میں داخل کرنے والے سارے اعمال کی تفصیل نا ممکن ہے ‘ البتہ جنتیوں کے سارے اعمال (مجموعی طور پر) اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں داخل ہیں ، ارشاد باری ہے: ﴿ وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾[1] اور جو اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ‘ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ۲- جہنم کی راہیں : جہنم کی راہیں بے شمار ہیں جو کہ مجموعی طور پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کے کام ہیں ، یہ (اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی) وہ راہ ہے جو
Flag Counter