Maktaba Wahhabi

94 - 265
نواں مبحث: جنت و جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے: ۱- سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والا: (الف) جنت میں سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوں گے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((آتي بابَ الجَنَّةِ يَومَ القِيامَةِ فأسْتفْتِحُ، فيَقولُ الخازِنُ: مَن أنْتَ؟ فأقُولُ: مُحَمَّدٌ، فيَقولُ: بكَ أُمِرْتُ لا أفْتَحُ لأَحَدٍ قَبْلَكَ)) [1] میں قیامت کے روز جنت کے دروازے پر آؤں گا اور اسے کھلواؤں گا‘ تو داروغہ کہے گا: آپ کون ہیں ؟ میں کہوں گا : محمد صلی اللہ علیہ وسلم !
Flag Counter