Maktaba Wahhabi

56 - 265
امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ’’علیین‘‘ علو (بلندی) سے ماخوذ ہے‘ اور جوچیز جتنی ہی عالی اوربلند ہوتی ہے اتنی ہی عظیم اور وسیع تر ہوتی ہے، اسی لئے اللہ عزوجل نے علیین کی شان وعظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ ﴾[1] اور آپ کو کیا معلوم کہ علیون کیا ہے؟۔ نیز ارشاد فرمایا: ﴿ وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ﴾[2] اور تمہاری روزی اور جس کا تم سے وعدہ کیاجاتا ہے وہ سب آسمان میں ہے۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرمان باری:﴿ وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ﴾کی تفسیر میں فرماتے ہیں :’’آسمان کی روزی سے مراد
Flag Counter