Maktaba Wahhabi

106 - 265
نہیں ۔ اور اللہ نے جن چیزوں کو جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ اسے جوڑتے ہیں اور وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔ اور اپنے رب کی رضا مندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں ، اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے خفیہ و علانیہ خرچ کرتے ہیں اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں ، اور انہیں کے لئے عاقبت کاگھر ہے۔ہمیشہ رہنے کے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولادوں میں سے بھی جو نیکو کار ہوں گے، ا ن کے پاس فرشتے ہرہر دروازے سے آئیں گے۔ کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو، ’صبر کے بدلے‘ تو عاقبت کا گھر کیا ہی اچھا ہے۔ ۲- جہنمیوں کی سلامی: اللہ عزوجل نے جہنمیوں کی سلامی کے سلسلہ میں فرمایا: ﴿ قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ فِي النَّارِ ۖ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَّعَنَتْ أُخْتَهَا ۖ حَتَّىٰ
Flag Counter