Maktaba Wahhabi

49 - 265
ان کے لئے نعمتوں بھرے باغات ہیں ۔ (ط) المقام الامین(امن و سکو ن کی جگہ): اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ ﴾[1] بیشک متقی حضرات امن و سکون کی جگہ میں ہوں گے۔ المقام: جائے اقامت کو کہتے ہیں ۔ الامین: ہر طرح کی برائی‘ آفت اور ناپسندیدہ امر سے مامون چیز کو کہتے ہیں ، یعنی وہ امن و سلامتی کی تمام خوبیوں کی جامع ہوگی۔[2] (ی) مقعد صدق(راستی اور عزت کی منزل): اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ ﴿٥٤﴾ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ ﴾[3]
Flag Counter