Maktaba Wahhabi

200 - 265
یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے والے ہیں ‘ پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے بیونت کرکاٹے جائیں گے اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا۔ جس سے انکے پیٹ کی سب چیزیں اور کھالیں گلا دی جائیں گی۔اور ان کی سزا کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہیں ۔ یہ جب بھی وہاں کے غم سے نکل بھاگنے کا ارادہ کریں گے وہیں لوٹا دیئے جائیں گے اور (کہا جائے گا) جلنے کا عذاب چکھو۔ المقامع:’’مقمع‘‘کی جمع ہے یہ وہ چیز ہے جس سے ضرب لگائی جاتی ہے اور کسی چیز کو پست کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے:’’قمعتہ فانقمع‘‘ میں نے اسے پیٹا اور وہ پست ہوگیا،[1] یہ دراصل لوہے کے کوڑے ہوں گے جس کی واحد’’مقمعۃ‘‘ آتی ہے، اہل عرب جب کسی کے سر پر سخت قسم کی ضرب لگاتے ہیں تو کہتے ہیں ’’قمعت رأسہ‘‘ میں نے اس کے سر پر کاری ضرب لگائی۔[2]
Flag Counter