Maktaba Wahhabi

199 - 265
آگ تیار کررکھی ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ لَدَيْنَا أَنكَالًا وَجَحِيمًا ﴾[1] یقینا ہمارے یہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے۔ انکال: سے مراد وہ بڑی بڑی بیڑیاں ہیں جو ان سے کبھی جدا نہ ہوں گی‘ اور کہا گیا ہے کہ یہ لوہے کے طوق ہوں گے۔[2] اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿هَـٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ﴿١٩﴾ يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ ﴿٢٠﴾ وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ ﴿٢١﴾ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ﴾[3]
Flag Counter