Maktaba Wahhabi

149 - 265
سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ النَّارُ ﴾[1] آپ اس دن گناہ گاروں کو دیکھیں گے کہ زنجیروں میں ملے جلے ایک جگہ جکڑے ہوئے ہوں گے۔ان کے لباس گندھک کے ہوں گے اور ان کے چہروں کو آگ نے ڈھانپ رکھا ہوگا۔ ﴿ قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ ﴾کا مطلب یہ ہے کہ انہیں کپڑے کے طور پر جہنم کی آگ کے ٹکڑے دیئے جائیں گے۔ سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’وہ تانبے کالباس ہوگا جو تپائے جانے پر سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے۔ ﴿ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ﴾ حمیم: حد درجہ گرم اور کھولتے ہوئے پانی کو کہتے ہیں ۔ سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ پگھلایا ہوا تانبا ہوگا جو ان کے پیٹ کی چربی اور آنتوں کو پگھلا دے گا، اور ان کی کھالیں پگھل کرگرنے
Flag Counter