دیکھ کہ بحرِ احمر کی مضطرب موجوں سے عرب کا آفتابِ زرفشاں طلوع ہورہا ہے۔عمیق تاریکی کا سینہ چاک کرکے بلند مینارے سے مؤذن کی صدائے ’’ اللہ اکبر‘‘ بہتی چلی آرہی ہےاس آواز کو سن کر اسپِ تازی کے پاؤں زمین پہ نہیں ٹھہرتےوہ آسمان سے باتیں کرنے کے لیے بے چین ہےصحرا کے لوگ اونٹنیوں پر سوار، آبِ زمز م سے تشنگی بجھانے بھاگے جارہے ہیں ریگ زار نے آج واقعی سمندر کا روپ دھار لیا ہےگویا پرانا سورج اس دن لاج کے مارے طلوع نہ ہُوا کیونکہ ’’آفتابِ صحرا‘‘ کی خیرہ کُن روشنی نے ذرے ذرے کو ڈھانپ لیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اَمَا وَسْ کی رات میں’’ہلال‘‘نکل آیا ہےساری کدورتیں دُھل گئی ہیں، محبت و وارفتگی کا چراغ جل رہا ہےیہ دن کتنا عظیم ہے!زمین نے اس دن ایک نیا نام سنامحمد…… محمد…… جس کی بشارت تو ریت اور انجیل نے دی تھیجو ابراہیم کی دعا، عیسیٰ نے اسی کی بشارت دی تھیاس نام میں کیسی مٹھاس، کیسا رَس، کیسی کشَش ہے!بوئے گُل، نغمہ ٔبلبل اور بادِ صبا نےپہلی بار دنیا کو یہ مژدہ سنایا