ہمارے باپ دادا کرتے تھے جن کی پرستاریاور اپنے صرف میں ہم چاہ سے لائیں نہ مالوں کو؟ارے تم تو بڑے صابر، بڑے ہمدرد انساں ہو!جب قوم نے شعیب علیہ السلام کی شبانہ روز دعوت کو ٹھکرایا اور انھیں دھمکیاں دینے لگے اور مذاق اڑانا شروع کر دیا اور کہا کہ جو عذاب لانا چاہتے ہو، لے آؤ تو شعیب علیہ السلام نے کہا:بہت ہی جلد کھلنے والا ہے اب تم پہ یہ عقدہکہ رسواکن عذابِ کردگار اب کس پہ آئے گااور آ پہنچا ہمارا قہر جس دم چار جانب سےبچایا خود شعیب اور ان تمام افراد کو ہم نےکہ جو تصدیق کرنے والے تھے ان کی نبوت کینجات ان کی ہماری خاص رحمت کی بدولت تھی