ترا شوہر تو ہے میرا مُربیّ ایک مدت سےاسی نے اس قدر ناز و نعم سے مجھ کو پالا ہےپنپ سکتا نہیں وہ جو خیانت کرنے والا ہےمگر عزیز مصر کی بیوی پر اس نصیحت کا مطلق اثر نہ ہوا اوراس نے اپنے ارادے کو عملی شکل دینے کے لیے یوسف علیہ السلام کو قید کرانے تک کی دھمکی دی مگر خانوادۂ نبوت کے چشم و چراغ اورمنصبِ نبوت کے لیے منتخب ہستی کے لیے بھلا کس طرح ممکن تھا کہ عزیز مصر کی بیوی کے ناپاک عزائم کو پورا کرے، چنانچہ اُس نے ناپاکی اور فحش پر قیدو بندکی صعوبتوں کو ترجیح دی۔جب اللہ تعالیٰ کی محبت اوراس کا عشق دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے تو پھر انسان کی زندگی کا مقصدِ وحید وہی بن جاتا ہے اور اس کے دین کی دعوت و تبلیغ کا جذبہ ہر وقت رگ و پے میں دوڑتا رہتا ہے، چنانچہ قید خانے کی سخت مصیبت کے وقت بھی اپنے زندانی رفیقوں سے یوسف علیہ السلام کا سب سے پہلا کام اور کلام یہی تھا:یقینا چھوڑ دی ہے ملت اُن افراد کی میں نےخدائے پاک کی ہستی پہ جو ایماں نہیں رکھتےروِش میں کر چکا ہوں اختیار ان اپنے آبا کیبراہیم اور اسحاق اور خود یعقوب کی یعنینہیں ہے یہ طریقہ تو ہمارے واسطے زیباکہ ٹھہرائیں کسی شے کو شریکِ ہستیِ مولامجھے اے میرے زندانی رفیقو! دو جواب اس کاکئی معبود بہتر ہیں کسی کے یا وہ اِک مولا؟