ابتلاو امتحان کو خوشی خوشی سہتے اور صبر و رضا کا اسوئہ حسنہ پیش کرتے ہیں۔ یہی مثال حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی ہے کہ باپ کی عمربھر کی دعاؤں کا ثمر، بڑھاپے کی امیدوں کا (مرکزِ) وحید اور والدین کااکلوتا بیٹا جب عنفوانِ شباب کی دہلیز پر قدم رنجہ ہوا تو اسے ایک کڑی آزمائش سے گزرنا پڑا:تو وہ فرزندِ ابراہیم جب اس عمر کو پہنچاکہ وہ ہمراہ ان کے بے تکلف چلتا پھرتا تھاکہا ’’دیکھا ہے اے نورِ نظر! یہ خواب میں مَیں نےکہ تم کو کر رہا ہوں ذبح مَیں حکمِ الٰہی سےلہٰذا غور کر لو اس پہ تم اچھے طریقے سےکہا اے باپ جو کچھ حکم ہے اس پر عمل کیجےغرض جب کر لیا تسلیم حکمِ رب کو دونوں نےلِٹایا اس غرض سے باپ نے بیٹے کو کروٹ سےندا فرمائی یہ اس وقت ابراہیم کو ہم نےکہ بے شک تم نے دکھلایا ہے اپنا خواب سچ کر کےدیا کرتے ہیں بدلہ مخلصوں کو ہم تو ایسا ہی