’’عبادت‘‘ کی نیت سے کیا جائے اور قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو، اسے اصطلاح شرع میں ’’بدعت‘‘ کہا جائے گا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ، فَہُوَ رَدٌّ‘’’جس نے دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی جو اس میں نہیں ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘[1]دوسرے لفظوں میں یہ حدیث یوں آئی ہے:’مَنْ عَمِلَ عَمَـلًا لَّیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا، فَہُوَ رَدٌّ‘’’جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔‘‘[2]اس قاعدے کو سامنے رکھ کر ’’ذات کا[3] وسیلہ ‘‘ لینے پر جب نظر ڈالتے ہیں تو قرآن حکیم یا حدیثِ رسول سے اس کا کہیں بھی ثبوت نہیں ملتا اور نہ ہی کسی صحابی و تابعی نے