اللہ… اللہ… اللہ… اللہاللہ… باہجھوں … خالی… پَلّہدیکھیے ! دورِ جاہلیت کی شاعری کی بھی یہی بات سب سے زیادہ سَچّی اور سُچّی قرار دی گئی ہے کہ ع أَلاَ کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلاَ اللّٰہَ بَاطِلٗ’’خبردار! اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہستی کے علاوہ ہر چیز ختم ہوجانے والی ہے۔‘‘اس قول کی تصویب و تحسین خود محبوب ومنعوتِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمائی ہے:’أَصْدَقُ کَلِمَۃٍ قَالَھَا الشَّاعِرُ کَلِمۃُ لَبِیدٍ: أَلاَ کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللّٰہَ بَاطِلْ‘’’شاعروں کی کہی ہوئی باتوں میں سب سے سچی بات لبید کا یہ قول ہے: خبردار! اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہستی کے علاوہ ہر چیز ختم ہوجانے والی ہے۔‘‘[1]ثابت ہوا کہ موجودہ نعت نگار اور نعت خواں حضرات کے مذکورہ اُمور، آدابِ نعت گوئی کے سراسر خلاف ہیں۔