کے طرز میں لکھی گئی اور اسی کی سُر ، لَے اور دُھن میں گائی جاتی ہے ۔ پھر یہ ہوا کہ فلمی گیتوں کی شعری زمین ، بحر اور وزن میں خامہ فرسائی کی گئی، مثلاً: ایک اور بھارتی فلم کے اس گیت:ع یونہی کوئی مل گیا تھا مجھے راہ چلتے چلتےکے انداز میں:مری بات بن گئی ہے تری بات کرتے کرتےترے شہر میں مَیں آؤں تری نعت پڑھتے پڑھتےجیسی نعتیں کہی جانے لگیں ۔ ہوتے ہوتے نوبت یہاں تک پہنچی کہ اُسی دُھن، اُسی زمین حتّٰی کہ اُسی ردیف وقافیہ میں نعت گوئی اور نعت خوانی ہونے لگی، مثلاً: ذیل کی نعتیں سراسر فلمی گیتوں کا چربہ ہیں:بچپن کی محبت کو دل سے نہ جدا کرناجب یاد میری آئے ملنے کی دعا کرنا (فلمی گیت)اے سبز گنبد والے منظور دعا کرناجب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا (نعت)کیا ہوا دل پہ ستمتم نہ سمجھو گے بلم (فلمی گیت)