ہندی بھجنوں اور گیتوں کے زیر اثر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رام، سوامی ، اوتاری ، گردھاری، راجکمار،بالم ، شام ،پیا ،کنہیا اور کرشن مہاراج کے نام پر ہی اکتفانہ کیا گیا بلکہ متعلقہ تلازمات کو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر دیا گیا اور یوں نعت کی فضا بھجن کے رنگ میں رنگ دی گئی ، مثلاً:مورا شام گھنیا مدینہ بسو موہے مرُلی کی لَے نہ سنائے گئیومیں تو برج دوارے کا ڈھونڈ پھری گئی دیس بہ دیس مگر نہ ملادھری کاندھے کالی کملیا تھی واکے مکھ سے مرُلی کی لَے بجیکبھی تھی ’أَنَا بَشَرٌ‘ کی دُھن کبھی ’کُنْتُ کَنْزًا‘ سنا گیا (فضل الدین) میں جوگن بروگن میں کملی کمینیتو سرتاج میرا مرا دیوتا ہےتو ساجن سوامی میں باندیٔ بے کلمیں مورکھ نمانی تو گن ہے کلا ہےگرو دیو چیلی کا سنجوگ کیسامیں دھرتی تو امبر ، میں کیا ہوں تو کیا ہے (عبدالعزیز خالد)یہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ساجن ،سوامی ، دیوتا اور گرو دیو کے الفاظ ہندی گیتوں کے تحت رقم کیے گئے ہیں۔ محسن کا کوروی کے قصیدہ:سمت کاشی سے چلا جانبِ مَتھرا بَادَلکہ چلے آتے ہیں تیرتھ کو ہوا کے بادل