ہے ذاتِ نبی باعثِ تخلیقِ دو عالممضموں یہ کہے دیتا ہے لولاک لما کا (عزیز یار جنگ)ہوئے افلاک پیدا نام جب آیا محمد کاطلسمِ عالمِ امکاں تھا یا رب قفل ابجد کا (نظم طباطبائی)وہ جس کو فاتحِ ابوابِ اسرارِ قِدَمْ لکھیےبِنائے عرش و کرسی باعثِ لوح و قلم لکھیے (حفیظ جالندھری)گر ارض و سما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہویہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں یہ نور نہ ہو سیّاروں میں (ظفر علی خاں) اے بادشاہِ سلطنتِ غیب و شہودتو ہے سببِ غلغلہء بود و نبود (بیان میرٹھی)یا رب مجھے دیدار ہو اس ماہ لقا کامصداق جو ہے جملۂ لَوْلَاکَ لَمَا کا (ضمیر الحق قیس)