Maktaba Wahhabi

243 - 280
((اللهم اقسِمْ لنا مِنْ خشيتِك ما تَحُولُ به بينَنا وبينَ معاصيكَ، ومِنْ طاعتِك ما تُبَلِّغُنا به جَنَّتَك ومنَ معاصيكَ ومِن طاعتِكَ ما تُبَلِّغُنا به جَنَّتَك بأسماعِنا وأبصارِنا وقُوَّتِنا ما أَحْيَيْتنا، واجعله الوارثَ مِنّا، واجعلْ ثَأْرَنا على مَنْ ظَلَمَنا، وانصُرْنا على مَنْ عَدانا، ولا تَجْعَلْ مُصِيبتَنا في دينِنا، ولا تَجْعَلِ الدنيا أَكبرَ هَمِّنا، ولا مَبْلَغَ عِلْمِنا، ولا تُسَلِّطْ علينا مَنْ لا يَرْحَمُنا)) [1] ’’یعنی اے اللہ! ہم میں اپنے خوف کو اتنا تقسیم کر دے کہ وہ ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے اور اپنی فرمانبرداری ہم میں اتنی تقسیم کر دے کہ وہ ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے؛ اور اتنا یقین تقسیم کر دے کہ ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان ہو جائیں ۔اے اللہ ! جب تک ہم زندہ رہیں ہماری سماعت، بصر اور قوت سے مستفید کر اور اسے ہمارا وارث کر دے۔ اے اللہ! ہمارا انتقام اسی تک محدود کر دے جو ہم پر ظلم کرے۔ ہمیں دشمنوں پر غلبہ عطا فرما۔ ہمارے دین میں مصیبت نازل نہ فرما، دنیا ہی کو ہمارا اصل مقصد نہ بنا اور نہ دنیا کو ہمارے علم کی انتہا بنا اور ہم پر ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے۔‘‘ ابو برزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب مجلس سے کھڑا ہونا چاہتے تو آخر میں یہ دعا فرمایا کرتے : ((سُبحانَكَ الَّلهُمَّ وبِحمدِكَ، أشهدُ أنْ لا إلهَ إلا أنْتَ، أستغفِرُكَ وأتُوبُ إِليكَ )) [2] ’’پاک ہے تو، اے اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں گواہی دیتاہوں کہ نہیں
Flag Counter