Maktaba Wahhabi

217 - 280
نماز چاشت کے بعد کے اذکار سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی،اور پھر یہ دعا کرنے لگے : ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وتُبْ عليَّ إنَّكَ أنتَ التوّابُ الرحيمُ)) ’’ یا اللہ ! مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔‘‘ یہاں تک کہ آپ نے یہ کلمات سوبار کہے ۔‘‘[1] شرح :… گناہوں سے عام مغفرت کی دو اقسام ہیں : پہلی قسم:… توبہ کرنے والے کے لیے مغفرت جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴿٥٣﴾ وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ﴾ (الزمر:۵۳،۵۴) ’’(اے پیغمبر) کہہ دیجیے:’’ میرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا! اللہ کی مہربانی سے ناامید نہ ہو کیونکہ اللہ سب گناہوں کو (شرک کے سوا) بخش دیتا ہے بے شک وہی (بڑا ) بخشنے والامہربان ہے۔اورتم پرعذاب آنے سے پہلے تم اپنے مالک کی طرف رجوع کرلو اور اس کی فرمانبرداری کرو( عذاب آئے بعد )پھر کوئی تمھاری مدد نہ کر سکے گا۔‘‘ اس آیت کا سیاق وسباق ہمارے لیے واضح کرتا ہے کہ گنہگار کواللہ تعالیٰ کی مغفرت سے
Flag Counter