Maktaba Wahhabi

62 - 280
لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ کی فضیلت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ)) ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی معبود برحق نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لیے تمام تر تعریف ہے، وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔‘‘ جو انسان یہ کلمات دن میں ایک سو بار کہے ؛ اس کے لیے یہ دس گردنیں آزاد کرانے کے برابر ہے۔ اور اس کے لیے سو نیکی (اس کے نامہ اعمال میں ) لکھ دی جاتی ہے، اور سو گناہ مٹا دیا جاتا ہے۔اور اس کے لیے یہ کلمات پورا دن شیطان سے ڈھال رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ شام کرلے۔ اور کوئی انسان بھی اس سے افضل نہیں لے کر آسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات اس سے زیادہ بار کہے۔ اور جو انسان ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ ‘‘ (اللہ پاک ہے، اور اس کے لیے تعریف ہے )دن میں سوبار کہتا ہے اس کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘ [1] شرح:…نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو انسان دن میں ایک سو باریہ کلمات کہے : ((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ)) تو اس کو پانچ فائدے حاصل ہوتے ہیں : ٭ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر اجر ہے۔
Flag Counter