Maktaba Wahhabi

274 - 280
نقصان ضرر رساں بارشوں کی طرح ہے۔ ایسے اس دعا میں تین چیزوں سے پناہ مانگی گئی ہے جو کہ دعا میں مانگی جانے والی چیزوں کا عکس ہیں ۔ فوائدِ حدیث: ٭ تیز ہوائیں چلنے کے وقت اللہ تعالیٰ سے خیر کا سوال کرنا۔ ان ہواؤں کی اور ان میں موجود چیزوں کی خیر اللہ سے مانگی جائے۔ ٭ ان ہواؤں کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔ ٭ خیر اور شر کوکوئی نہیں جانتا سوائے اللہ تعالیٰ کے۔ ہر ایک چیز اس کے ہاتھ میں ہے اوروہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے۔ بادل گرجنے پردُعا حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ جب گرج کی آواز سنتے تو بات چیت بند کردیتے ؛ اور یہ دعا پڑھتے : ((سبحان الَّذي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ والْمَلائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ)) ’’پاک ہے وہ ذات کہ تسبیح پڑھتی ہے گرج اس کی حمد کے ساتھ اور فرشتے (تسبیح کرتے ہیں ) اس کے ڈر سے۔‘‘ اور پھر فرماتے : بے شک زمین والوں کے لیے یہ بہت سخت وعید ہے۔‘‘[1] مشکل الفاظ کے معانی : الرعد:… بادلوں کے ٹکرنے کی آواز۔
Flag Counter