Maktaba Wahhabi

81 - 280
بیت الخلا میں آنے جانے کی دعائیں بیت الخلا جانے کی دُعا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے : ((اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بكَ مِنَ الخُبْثِ والْخَبائِثِ)) [1] ’’اے اللہ ! میں تیری حفاظت میں آتا ہوں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے۔‘‘ شرح:…حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے تھے، ہمارے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قضائے حاجت کا طریقہ نقل کررہے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی بارگاہ میں کثرت التجاء کی وجہ سے کسی بھی حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں چھوڑتے تھے۔ جب آپ کسی ایسی جگہ چلے جاتے جہاں آپ نے اپنی حاجت پوری کرنی ہوتی تو آپ اللہ کی پناہ مانگتے؛ اور اس کی بارگاہ میں ملتجی ہوتے کہ وہ آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے، اور اسی شر میں سے ایک نجاست بھی ہے۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خبیث جنّات کے شر سے محفوظ رکھے۔خبیث جنات وہ شیاطین ہوتے ہیں جن کی ہر حال میں کوشش ہوتی ہے کہ وہ انسان پر اس کے دین و عبادت کے معاملہ میں فسادبر پا کردیں ۔ تو اس وقت کے لیے مشروع پایاکہ یہ کہا جائے:
Flag Counter