Maktaba Wahhabi

277 - 280
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ۔ ٭ دنیا اورآخرت کے تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا۔ چاند دیکھنے کی دُعا حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہلال (چاند) دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے : ((اللّٰهُ أكبَرُ اللَّهمَّ أهِلَّه علينا بالأمنِ والإيمانِ والسَّلامةِ والإسلامِ والتَّوفيقِ لِما تُحِبُّ وتَرضى ربُّنا وربُّكَ اللّٰهُ )) [1] ’’اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ تو طلوع فرما اسے ہم پر امن اورایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جس کو پسند کرتا ہے۔اے ہمارے رب اور(جس سے)توراضی ہوتا ہے، اے چاند! ہمارا اور تیرا رب اللہ ہے۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : هلالَ:… پہلی دوسری اور تیسری کا چاند۔ أهِلَّه: …ہم پر طلوع کر، یا ہمیں دیکھا۔ بالأمنِ: …یعنی آفات اورمصائب سے امن اور سلامتی۔ والإيمانِ: …یعنی ہمیں ایمان پر ثابت قدم رکھ۔ والسَّلامةِ: …دین اور دنیا کی آفات سے سلامتی۔ شرح :…ھلال پہلی دوسری اورتیسری رات کے چاند کو کہتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد
Flag Counter