Maktaba Wahhabi

197 - 280
اللّٰهُ أَكْبرُ (۳۳بار) ’’اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ ((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ)) ’’ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کی ہی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہی سب تعریف ہے، اور وہی ہر چیز پر مکمل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ شرح:…یہ حدیث ان اذکار کی تخصیص کرتی ہے جو فرض نمازوں کے بعد کہے جاتے ہیں ؛ جیساکہ اکثر علماء کرام کا قول ہے۔ ذکر تمام اوقات میں ہی مشروع ہے۔ دل سے اللہ کو یاد کرنا واجب ہے اور زبان سے اس کا ذکر کرنا مستحب ہے۔ اور زبان سے ان مواقع پر ذکر کرنااور زیادہ متاکد(ضروری) ہوجاتا ہے جن کے بارے میں شارع علیہ السلام سے نص وارد ہوئی ہو۔ یاجن کا ذکر احادیث مبارکہ میں آیا ہو؛ جیسا کہ سونے اورجاگنے کے اذکار؛ گھر میں آنے جانے کے اذکاراور مختلف احوال میں وارد ہونے والے مختلف قسم کے اذکار۔ شریعت میں عمومی طور پر وہ اذکار وارد ہوئے ہیں جن میں روح اور دل کی زندگی ہے۔ اور بعض مخصوص اوقات کے لیے بھی کچھ اذکار مشروع ہیں جو کہ مختلف اوقات میں اور متعین زمانے میں کیے جاتے ہیں جو کہ اس وقت کے ساتھ مناسبت رکھتے ہیں ۔بندوں پریہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور اس کی محبت ہے کہ اس نے ان کے لیے ہمیشہ کے لیے دل و زبان اور جوارح سے اپنے ساتھ رابطے کو آسان کردیا۔ تاکہ انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ مانوس ہونے کی نعمت اوراس کی نگہبانی اور اطاعت کی لذت حاصل کرسکے۔ جس کی ایک مثال یہ حدیث ہے۔ جب انسان نماز سے فارغ ہوتا ہے حالانکہ اس سے پہلے نماز میں وہ دعائیں کرچکا ہے، اب نماز کے بعد کچھ اذکار کرنا چاہتا ہے جس میں بہت سارے قلبی اور ایمانی فوائد
Flag Counter