Maktaba Wahhabi

47 - 131
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ مشہور صحابی ہیں۔ وہ اُن بہادروں میں شامل تھے جنھوں نے جنگِ بدر میں حصہ لیا تھا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفیر بھی تھے۔ ابتدائے اسلام میں سفارت کی ذمے داری نبھانی آسان نہ تھی۔ سفیروں کو بعض اوقات بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سفارت کی راہ میں اُن کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے تھے۔ اسلامی سفیر متعدد ذمے داریاں نبھاتے تھے۔ وہ تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دیتے تھے۔ جنگ کے آغاز سے پہلے انھیں فریق مخالف کو خبردار کرنے کے لیے روانہ کیا جاتا تھا۔ جنگ بندی اور شرائطِ صلح طے کرنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں۔ قیدیوں کے تبادلے اور اُن کی آزادی کے معاملات بھی وہیں نمٹاتے تھے۔ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ بڑے تیر انداز بھی تھے۔ اُن کا نشانہ خطا نہیں جاتا تھا۔ وہ تجارت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ دور و نزدیک پھیلی ہوئی تجارت کی بدولت اُنھوں نے بہت سا روپیہ کمایا تھا۔ بڑے سمجھدار، معاملہ فہم اور ذہین آدمی تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنھیں اپنا خط دے کر اسکندریہ کے حاکم مقوقس کے ہاں روانہ کیا تھا۔ اُنھوں نے اپنی سمجھداری، نکتہ فہمی اور حاضر جوابی سے مقوقس اور اُس کے مصاحبوں
Flag Counter