Maktaba Wahhabi

56 - 131
خفیہ پیغام بھیجتے ہو، اور میں خوب جانتا ہوں جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو، اور تم میں سے جو کوئی ایسا کرے گا، تو یقیناًوہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔‘‘ [1] ایک دفعہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کا ایک غلام اُن کی کسی بات پر بہت ناراض ہوا۔ وہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اُن کی شکایت کی۔ شدید غصے کے عالم میں اُس نے کہا کہ یا رسول اللہ! حاطب تو ضرور جہنم میں جائے گا۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراً اُس کی تردید کی اور فرمایا: ’’غلط کہتے ہو تم، وہ آدمی جو بدر و حدیبیہ کے موقع پر حاضر تھا، جہنم میں نہیں جائے گا۔‘‘ [2] حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے احادیث بھی روایت کی ہیں۔ مثال کے طور پر اُن کی روایت کردہ ایک حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( مَنْ زَارَنِي بَعْدَ مَوْتِي فَکَأَنَّمَا زَارَنِي فِي حَیَاتِي)) ’’جس نے مجھے میرے مرنے کے بعد (خواب میں) دیکھا گویا اُس نے مجھے میری زندگی میں دیکھا۔‘‘ [3] اُن کی ایک اور روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے دونوں حرم میں سے کسی حرم میں وفات پائی وہ روزِ قیامت اُن لوگوں میں اُٹھایا جائے گا جو مطمئن اور پُر سکون ہوں گے۔‘‘ [4]
Flag Counter