Maktaba Wahhabi

32 - 131
حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بڑی منفرد شخصیت کے حامل تھے۔ اُن کا شمار عرب کے مانے ہوئے شہ سواروں میں ہوتا تھا۔ وہ یثرب میں پلے بڑھے تھے۔ یثرب کی شاداب سر زمین کھیت کھلیانوں اور قدرتی چشموں سے بھرپور ہے۔ آدمی کے طور اطوار، عمل و کردار اور نظریات و افکار پر ماحول کا گہرا اثر ہوتا ہے۔ اہلِ یثرب بھی بڑے شاداب، خوش اخلاق، بڑے رحمدل اور حساس لوگ تھے۔ حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ اُن خوش نصیب افراد میں شامل تھے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴾ ’’اور(مال فَے ان کے لیے بھی ہے) جنھوں نے (مدینہ کو) گھر بنا لیا تھا اور ان (مہاجرین) سے پہلے ایمان لا چکے تھے، وہ (انصار) ان سے محبت کرتے ہیں جو ان کی طرف ہجرت کرے، اور وہ اپنے دلوں میں اس (مال) کی کوئی حاجت نہیں پاتے جو ان (مہاجرین) کو دیا جائے اور اپنی ذات پر (ان کو) ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود انھیں سخت ضرورت ہو، اور جو کوئی اپنے نفس کے
Flag Counter