Maktaba Wahhabi

99 - 154
’’ إِنِّي رَأَیْتُ عَلٰی بَابِہَا سِتْرًا مُوَشِّیًا‘‘ ’’بلاشبہ میں نے اس کے دروازے پر رنگ برنگ پردہ دیکھا‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَالِيْ وَلِلدُّنْیَا؟‘‘ [’’میرا دنیا سے کیا تعلق ہے؟] علی رضی اللہ عنہ ان (یعنی فاطمہ رضی اللہ عنہا ) کے پاس آئے اور ان سے اس بات کا ذکر کیا، تو انہوں نے کہا: ’’لِیَاْمُرْنِيْ فِیْہِ بِمَا شَائَ۔‘‘ ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں جو چاہیں، مجھے حکم دیں‘‘ (میں اس کی تعمیل کروں گی)] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تُرْسِلِيْ بِہٖ إِلٰی فُلَانٍ، أَھْلِ بَیْتٍ ، فِیْہِمْ حَاجَۃٌ۔‘‘([1]) ’’فلاں کو بھیج دو، وہ محتاج گھرانہ ہے۔‘‘ سنن ابی داؤد کی روایت میں اس واقعہ کے حوالے سے کچھ مزید تفصیل ہے۔ اس روایت کا ابتدائی حصہ درجِ ذیل ہے: ’’بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو ان کے دروازے پر ایک پردہ دیکھا، تو داخل نہ ہوئے۔ انہوں [یعنی راوی ابن عمر رضی اللہ عنہما ] نے بیان کیا: ’’وَقَلَّ مَا کَانَ یَدْخُلُ إِلَّا بَدَأَ بِہَا، فَجَائَ عَلِيٌّ رضی اللّٰه عنہ ، فَرَآھَا مُھْتَمَّۃً، فَقَالَ: ’’مَالَکِ؟‘‘
Flag Counter