Maktaba Wahhabi

47 - 154
[’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پکڑ کر اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو دوسری ران پر بٹھاتے، پھر ان دونوں کو ملاتے، پھر کہتے: [’’اے اللہ! ان دونوں پر رحم فرمائیے، بے شک میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں۔]([1]) امام ابن حبان نے اپنی کتاب میں اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ ذِکْرُ دُعَائِ الْمُصْطَفٰی صلی اللّٰه علیہ وسلم لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رضی اللّٰه عنہما بِالرَّحْمَۃِ] ([2]) [مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے لیے رحمت کی دعا کا ذکر] حدیث شریف سے معلوم ہونے والی دو باتیں: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت اسامہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہما سے شدید محبت کہ ان دونوں کو اپنی رانوں پر بٹھاتے۔ ۲: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے لیے رحمتِ الٰہیہ کے پانے کی دعا ایک دو مرتبہ نہیں، بلکہ کثرت سے کیا کرتے تھے، جیسا کہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے بیان کردہ الفاظِ حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔ ھ: حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے کی دعا: امام بزار نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے متعلق (دعا کرتے ہوئے) کہا:
Flag Counter