Maktaba Wahhabi

19 - 154
۵:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی [بحیثیت والد] سیرت کے کسی بھی پہلو کے بارے میں شواہد تحریر کرتے وقت ان سے معلوم والے دیگر پہلوؤں کے متعلق بھی فوائد کا اختصار سے ذکر کیا گیا ہے۔ ۶:اس موضوع کا احاطہ کرنے کا نہ تو دعویٰ ہے اور نہ ہی حق، البتہ اس سلسلے میں ایک ٹوٹی پھوٹی کوشش پیش کرنے کی سعادت کے حصول کی رب تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجا ہے۔ ۷:کتاب کے آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کردی گئی ہیں۔ کتاب کا خاکہ: پیشِ لفظ اصل کتاب: اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بحیثیت والد سیرتِ طیبہ کے متعلق سترہ باتیں عرض کی گئی ہیں۔ ہر بات کے متعلق ایک مستقل عنوان کے تحت ثابت شدہ شواہد کے ساتھ گفتگو کی کوشش کی گئی ہے۔ خاتمہ: اس میں خلاصہ کتاب اور اپیل درج کی گئی ہے۔ شکر و دعا: میں رب ذوالجلال والإکرام کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں، کہ انہوں نے اس موضوع پر کام کرنے کی توفیق عطا فرما کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کی صحبت میں کچھ وقت گزارنے کی سعادت نصیب فرمائی۔ فَلَہُ الْحَمْدُ حَتّٰی یَرضٰی۔ اب انہی سے عاجزانہ التماس ہے، کہ موت آنے تک اپنی رحمتِ بے پایاں
Flag Counter