Maktaba Wahhabi

72 - 154
’’جب علی نے فاطمہ رضی اللہ عنہما کا رشتہ طلب کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ’’إِنَّہٗ لَابُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِیْمَۃٍ ۔‘‘ [’’بے شک شادی کے لیے ولیمہ ضروری ہے‘‘] انہوں نے بیان کیا: ’’سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’میرے ذمہ مینڈھا ہے‘‘ فلاں شخص نے کہا: ’’میرے ذمہ اس قدر جَو ہے۔‘‘([1]) ج: شادی کے موقع پر صاحبزادی کو تحائف دینا: امام احمد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، ’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَمَّا زَوَّجَہَ فَاطِمَۃَ رضی اللّٰه عنہا بَعَثَ مَعَہٗ بِخَمِیْلَۃِ، وَوَسَادَۃٍ مَنْ أَدَمٍ حَشْوُھَا لِیْفٌ، وَرَحْیَیْنِ وَسِقَائٍ وَجَرَّتَیْنِ۔‘‘([2]) [’’بے شک جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ان کی شادی کی، تو ان (اپنی صاحبزادی) کے ساتھ ایک رضائی، کھجور کے درخت کی
Flag Counter