Maktaba Wahhabi

85 - 154
۳: ایک تیسری روایت میں ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے رکھے ہوئے نام تبدیل کرکے نئے نام رکھے۔ امام احمد اور امام ابن حبان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’جب حسن رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ’’أَرُوْنِيْ ابْنِيْ ، مَا سَمَّیْتُمُوْہُ؟‘‘ [’’مجھے میرا بیٹا دکھاؤ۔ تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟‘‘] میں نے عرض کیا: ’’سَمَّیْتُہُ حَرْبًا۔‘‘ [’’میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بَلْ ھُوَ حَسَنٌ۔‘‘ [’’بلکہ وہ تو حسن ہے۔‘‘] پھر جب حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَرُوْنِيْ ابْنِيْ، مَا سَمَّیْتُمُوْہُ‘‘؟ [’’مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟‘‘] میں نے عرض کیا: ’’سَمَّیْتُہُ حَرْبًا۔‘‘ [’’میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بَلْ ھُوَ حُسَیْنٌ۔‘‘ [’’بلکہ وہ تو حسین ہے۔‘‘] جب میرے ہاں تیسرا [بیٹا] پیدا ہوا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ’’أَرُوْنِيْ ابْنِيْ، مَا سَمَّیْتُمُوْہُ؟‘‘
Flag Counter