Maktaba Wahhabi

66 - 154
[رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچھلے پہر کی دو نمازوں: ظہر یا عصر میں سے ایک کے لیے، حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کو اٹھائے ہوئے، ہمارے پاس تشریف لائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، انہیں (یعنی بچے کو) (زمین پر) بٹھا دیا اور [اللہ اکبر] کہہ کر نماز شروع کردی۔ دورانِ نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا سجدہ کیا۔‘‘ انہوں [یعنی شداد رضی اللہ عنہ ] نے بیان کیا: ’’إِنِّيْ رَفَعْتُ رَأسِيْ، فَإِذَا الصَّبِيُّ عَلٰی ظَہْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ،وَھُوَ سَاجِدٌ۔ فَرَجَعْتُ فِيْ سُجُوْدِيْ۔‘‘ [بے شک میں نے اپنا سر اٹھایا، (دیکھا کہ) بچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر تھا، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ سجدہ میں تھے، تو میں واپس اپنے سجدہ میں چلا گیا۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کرلی، تو لوگوں نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّکَ سَجَدْتَّ بَیْنَ ظَہْرَانَيْ صَلَاتِکَ ھٰذِہِ سَجْدَۃً قَدْ أَطَلْتَھَا، فَظَنَنَّا أَنَّہُ قَدْ حَدَثَ أَمْرٌ أَوْ أَنَّہُ یُوْحٰی إِلَیْکَ۔‘‘ [’’یارسول اللہ! آپ نے بے شک دورانِ نماز اس قدر طویل سجدہ کیا، کہ ہم نے سمجھا کہ، کوئی حادثہ پیش آچکا ہے ([1]) یا آپ کی طرف وحی کی جا رہی ہے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter