Maktaba Wahhabi

52 - 154
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم کہو: ’’اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰواتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ! رَبَّنَا وَرَبَّّ کُلِّ شَيْئٍ! مُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالْإِنْجِیْلِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِیْمِ! أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الظَّاہِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَيْئٌ۔ اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ۔‘‘([1]) [’’اے اللہ ساتوں آسمانوں کے رب اور عرش عظیم کے رب! [اے] ہمارے رب اور ہر چیز کے رب! [اے] تورات، انجیل اور قرآن عظیم نازل فرمانے والے! آپ اول ہیں، کہ آپ سے پہلے کوئی چیز نہیں، آپ آخر ہیں، کہ آپ کے بعد کوئی چیز نہیں، آپ ظاہر ہیں، کہ کوئی چیز آپ سے اوپر نہیں، آپ باطن ہیں، کہ کوئی چیز آپ سے پوشیدہ نہیں، ہماری طرف سے قرض ادا کردیجئے اور ہمیں فقر سے غنی فرما دیجئے۔‘‘] حدیث شریف سے مستفاد پانچ باتیں: ۱: اولاد کی تعلیم و تربیت ان کو سازوسامان دینے سے بہتر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter