Maktaba Wahhabi

161 - 154
دوسری صاحبزادی کو اپنی وفات کی قبل از وقت خبر دیتے وقت تقویٰ و صبر کی تلقین فرمائی۔ اپیل: میں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، درخواست کرتا ہوں، ۱: تمام مسلمان والدین، بلکہ روئے زمین کے تمام والدین سے، کہ: وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی [سیرتِ پاک کے بحیثیت والد] پہلو کے متعلق آگاہی حاصل کریں۔ وہ اپنی اولادوں اور ان کی اولادوں سے تعلّق اور معاملہ میں درجِ ذیل امور کا اہتمام کریں: % ان سے خوب پیار کریں اور اس کا مبالغہ کے بغیر اظہار بھی کریں۔ جائز طریقوں سے انہیں کھلائیں، ہنسائیں۔ % انہیں وقت دیں۔ اگر وہ کسی دوسری جگہ ہوں، تو ان کی ملاقات کے لیے جائیں، ان کی آمد پر اور خصوصاً بیٹیوں کی آمد پر عمدہ استقبال کریں۔ % ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے خوب فریادیں کریں۔ ان سے گندگی کی دوری، پاکیزگی کے حصول، ان کی شفایابی، دل کی راہنمائی، ثباتِ لسانی، اللہ تعالیٰ کا محبوب بننے، ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اورپناہ کے حصول کی دعائیں کریں۔ % ان کی تعلیم کا اہتمام کریں، انہیں قرآن و سنت سے ثابت شدہ دعائیں سکھلائیں، نوافل کی ترغیب دیں، دنیاوی زیب و زینت کے شیدائی بننے سے روکیں، دوزخ سے بچاؤ کے لیے کوشش کرنے کی تلقین کریں۔ % ان کی غلطیوں پر ان کا احتساب کریں۔ دورانِ احتساب صورتِ حال کے
Flag Counter