Maktaba Wahhabi

133 - 154
یَأْخُذُہُ۔‘‘ [’’اے گروۂ قریش! کیا تم میں سے کسی کا مال باقی ہے، جو کہ اس نے نہ لیا ہو؟‘‘] انہوں نے جواب دیا: ’’لَا، فَجَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا، فَقَدْ وَجَدْنَاکَ وَفِیًّا کَرِیْمًا۔‘‘ [نہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دیں، ہم نے آپ کو بہت باوفا اور کریم پایا ہے۔] انہوں نے کہا: ’’فَإِنِّيْ أَشْہَدُ أَنْ لَّآ اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا صلی اللّٰه علیہ وسلم عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ۔ وَمَا مَنَعَنِيْ مِنَ الْإِسْلَامِ عِنْدَہُ إِلَّا تَخَوَّفًا أَنْ تَظَنُّوْا أَنِّيْ إِنَّمَا أَرَدْتُّ آخُذُ أَمْوَالَکُمْ؟ فَلَمَّا أَدَّاھَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ إِلَیْکُمْ، وَفَرَغْتُ مِنْھَا ، أَسْلَمْتُ۔‘‘ [’’پس یقینا میں گواہی دیتا ہوں، کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں، کہ بلاشبہ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ان کے بندے اور ان کے رسول ہیں۔ آنحضرت۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔کے رُوبرو اسلام لانے سے، مجھے صرف اس خدشہ نے روکا، کہ تم یہ گمان کرو گے، کہ میں تمہارے مالوں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہوں، (اب) جب کہ اللہ تعالیٰ نے وہ (مال) ادا کروا دئیے ہیں اور میں اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوچکا ہوں، تو میں مسلمان ہوتا ہوں۔‘‘] پھر وہ (مکہ مکرمہ) سے نکلے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
Flag Counter