Maktaba Wahhabi

120 - 154
[’’اے اللہ! اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام کردہ چیزوں سے میری کفایت فرما دیجیے اور اپنے سوا مجھے ہر شخص سے بے نیاز فرما دیجئے۔‘‘] نوٹ: اس بارے میں تیسری مثال یہ ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہما دونوں کو خادم دینے کی بجائے، ہر نماز کے بعد اور رات بستر پر آنے کے بعد پڑھنے والے کلمات سکھلائے۔([1]) ۔ب۔ داماد کے لیے دعائیں اس بارے میں تین شواہد ذیل میں ملاحظہ فرمائیے۔ ۱: داماد رضی اللہ عنہ کے دل کی راہنمائی اور ثبات لسان کی دعا: امام ابن ماجہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف بھیجا، تو میں نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تَبْعَثُنِيْ وَأَنَا شَابٌ أَقْضِيْ بَیْنَہُمْ، وَلَا أَدْرِيْ مَا الْقَضَائُ؟‘‘ [’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے ان کے درمیان فیصلے کرنے کی خاطر مبعوث فرما رہے ہیں اور میں [تو] نو عمر ہوں، اور مجھے قضا کا کچھ علم نہیں۔‘‘] انہوں نے بیان کیا:’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے میں ضرب لگائی، پھر کہا: ’’اَللّٰہُمَّ اھْدِ قَلْبَہُ ، وَثَبِّتْ لِسَانَہُ۔‘‘ [’’اے اللہ! اس کے دل کی راہنمائی فرمائیے اور اس کی زبان کو استقلال عطا فرمائیے۔‘‘]
Flag Counter