Maktaba Wahhabi

111 - 154
ب: عائشہ کو سخت سُست کہنے پر فاطمہ رضی اللہ عنہما کا احتساب: امام ابویعلیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور میں رورہی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’مَا یُبْکِیْکِ؟‘‘ [’’تمہارے رونے کا سبب کیا ہے؟‘‘] میں نے عرض کیا: ’’مجھے فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سخت سُست کہا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلوا بھیجا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے آنے پر ان سے) فرمایا: ’’یَا فَاطِمَۃُ! سَبَبْتِ عَائِشَۃَ ؟‘‘ [’’اے فاطمہ! تم نے عائشہ کو سخت سُست کہا ہے؟۔ رضی اللہ عنہما ۔] انہوں نے عرض کیا: ’’نَعَمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘ [’’جی ہاں یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔!‘‘] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَلَیْسَ ([1]) تُحِبَّیْنَ مَنْ أُحِبُّ؟‘‘ [’’کیا تم اس سے محبت نہیں کرتی، جس سے میں محبت کرتا ہوں؟‘‘] انہوں نے عرض کیا: ’’جی ہاں‘‘۔ ’’وَتُبْغِضِیْنَ مَنْ أُبْغِضْ؟‘‘ [’’اور تم اس سے نفرت کرتی ہو، جس سے میں نفرت کرتا ہوں؟‘‘]
Flag Counter