Maktaba Wahhabi

80 - 91
ہوا کی بوسنگھادی ہے،جس کے نتیجہ میں ایک عورت ازواج ِمطہرات رضی اللہ عنہم کواورایک لڑکی بناتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کونمونہ بنانے کی بجائے دنیاکی نام نہادسٹارز،شرم وحیاسے عاری وبازاری عورتوں اورکاروباری حسیناؤں کواپناآئیڈیل بنانے لگتی ہے۔ آیئے ہم صرف ایک لعنت کاجائزہ لیتے چلتے ہیں جو مغربی عورتوں سے ہم میں گھس آئی ہے،جس کی اسلام نے سخت مخالفت کی ہے،وہ لعنت عورت کااپنے سرکے بال کاٹنا اورجوڑنا(وگ لگانا)کی ہے،حالانکہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بری عادت سے سختی کے ساتھ منع کیاہے،کیونکہ اس میں مردوں سے مشابہت پائی جاتی ہے۔چنانچہ حدیث میں ہے: ((عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ:«لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ،وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ))[1] ’’ عبداﷲ بن عبا س رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوںپر لعنت بھیجی ہے جوعورتوں کی مشابہت اختیارکرتے،اورایسے عورتوں پربھی لعنت بھیجی ہے جومردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان زنخوں پر بھی لعنت بھیجی ہے جو عورتوں کے سے اطوار اپناتے ہیں اور ان عورتوں پر بھی لعنت فرمائی ہے جومردوں جیسی حرکتیں کرتی اوران کے چال چلن اختیارکرتی ہیں۔‘‘ ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter