Maktaba Wahhabi

38 - 91
میں بیٹھ گیاتوبڑھیانے آکرسلام کیا۔ میں نے بھی وعلیکم السلام کہااورپوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس نے جواب دیا:میں فلاں(آپ کی بیوی کی ماں،آپ کی ساس)ہوں۔ میں نے کہا:اﷲ آپ کواپناقریبی بنائے اورآپ کوجنت کے قریب کردے۔ اس نے پوچھا:آپ نے اپنی بیوی کوکیساپایا؟ میں نے جواب دیا:بہت ہی اچھی اورنیک بیوی ہے۔ پھراس نے کہا:اے ابوامیہ!عورت صرف دوحالتوں میں بری یاخراب معلوم ہوتی ہے: 1۔جب بچہ پیداہوجائے۔ 2۔یاجب شوہرکی طرف سے خوب اعزازواکرام ہونے لگے۔ اگرتمہیں کسی طرح کاشبہ ہوتوکوڑااٹھالینا،واﷲ!لوگ اپنے گھروں میں فاحشہ عورت سے بری کوئی چیز نہیں رکھتے۔ میں نے کہا:اﷲ کی قسم:آپ نے تواسے بہترین ادب اورعمدہ طریقہ وسلیقہ سکھایاہے۔ اس نے کہا:کیاتم پسندکرتے ہوکہ تمہارے سسرال کے لوگ تمہاری زیارت کریں؟ میں نے کہا:جب چاہیں۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے۔ شریح کہتے ہیں کہ پھر وہ میرے پاس ہرسال آتی اورمجھے کارآمدنصیحتیں اورمفیدوصیتیں کرتی۔
Flag Counter