Maktaba Wahhabi

25 - 91
ہیں۔بعض شعبدہ بازباکرامت ولی ہونے کااظہارکرتے ہیں،کبھی وہ اپنے آپ کوتلوار سے مارتے ہیں توکبھی گاڑی کے پہیے کے نیچے لیٹ جاتے ہیں۔گاڑی ان کے اوپر سے گزرجاتی ہے مگران پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ان کے علاوہ اوربھی بہت سارے شعبدے ہیں جنہیں وہ اپنے ہاتھوں سے کرکے دکھاتے ہیں،مگرحقیقی معنوں میں یہ سب شیطانی عمل اور جادوہیں۔ان جادوگروں کے شیاطین یہ کرتب دکھاکرلوگوں کو اللہ کے ذکر سے دور رکھتے ہیں۔ ایک واقعہ ایک شخص نے یہ واقعہ بیان کیاہے کہ ایک دن وہ کسی تھیٹرمیں سرکس دیکھنے کے لیے گیاجہاں اس نے مختلف قسم کے کمالات اور کھیل دیکھے۔وہاں اسے ایک عورت رسی پر چلتی ہوئی نظرآئی جو اٹھکیلیاں کرتے اور انگڑائیاں لیتے ہوئے رسی پرچل رہی تھی،پھروہ اس طرح دیوار سے چمٹ کرچلنے لگی جیسے مچھرچلتا ہے،لوگ بڑی حیرت سے اس کایہ تماشہ دیکھ رہے تھے،میں نے اس کی نٹ جیسی ان حرکات کودیکھ کردل میں سوچا کہ اس فن کے مظاہرہ کے لیے اس نے کافی مشق کی ہوگی۔میں نے سوچاکہ میں گناہگار ضرور ہوں،لیکن ایک موحّدہوں،مگر حیران تھا کہ میں اس وقت کیاکروں؟ مجھے یاد آیا کہ جمعہ کے خطبہ میں ہماری مسجد کے خطیب نے بیان کیا تھا کہ جادوگر شیطانوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور شیطانوں کاسارامکر اورپوری قوت لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ سے ختم ہوجاتی ہے،میں کرسی سے اٹھ کراسٹیج کے
Flag Counter